22 جون، 2007، 10:49 AM

متکی نے کہا ہے کہ

امریکہ کے ساتھ دوسرے مرحلے کےمذاکرات کو مثبت نگاہ سے دیکھ رہے ہیں

امریکہ کے ساتھ دوسرے مرحلے کےمذاکرات کو مثبت نگاہ سے دیکھ رہے ہیں

وزیر خارجہ منوچہر متکی نے امریکہ کے ساتھ پہلے دور کے مذاکرات پر مثبت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران دوسرے دور کے مذاکرات کو مثبت نظر سے دیکھ رہا ہے اور اس سلسلے میں عراقی حکام کافی دلچسپی رکھتے ہیں

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ المار محمد اف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں امریکہ کی غلط پالیسی کے بارے میں ہم پہلے ہی آگاہ کرچکے ہیں اور اس وقت خود امریکہ میں عراق کے سلسلے میں امریکی حکومت کی غلط پالیسی کی بنا پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور امریکی عوام امریکی حکومت سے دور ہوتے جارہے ہیں انھوں نے کہا کہ ایران نے عراق میں  امریکہ کے غلط اقدامات  کی طرف امریکی حکام کی توجہ مبذول کی ہے اور اس بات پر زوردیا ہے کہ امریکہ عراقی امور کو عراقی عوام  اور عراقی حکومت پر چھوڑ دے اور عراق سے اپنی افواج کو نکال لے متکی نے کہا کہ پہلے دور کے مذاکرات میں کچھ مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور اسی کے تناظر میں ہم دوسرے مرحلے کے مذاکرات کے لئے آمادہ ہیں اور اس سلسلے میں عراقی عوام اور حکومت کی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں ہم کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے اور عراقی حکم دوسرے دور کے مذاکرات میں کافی دلچسپی سے کام لے رہے ہیں

News ID 505880

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha